ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

Tue, 03 Dec 2024 13:45:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مزید بگڑ سکتی ہے۔

قائد حزب اختلاف  راہل گاندھی نے کہا، " ملک کی معیشت کی حالت خراب ہے، لوگوں کی حالت دگرگوں ہورہی ہے ۔ اس صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے نئی سوچ اور کوئی وقت ضائع کیے بغیر کاروبار کے لیے نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔‘‘

اس کے ساتھ، انہوں نے چارٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "جی ڈی پی 5.4 فیصد ہے جو دو سالوں میں سب سے کم ہے اور روپیہ 84.50 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔ اسی طرح ملک میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.21 فیصد ہے جو کہ 14 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ "بے روزگاری کی شرح 45 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔"انہوں نے معیشت کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔


Share: